رات کے اندھیرے میں آئینی ترامیم لانا ملک کی بدقسمتی ہے، شاہد خاقان عباسی

image

مری: عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ رات کے اندھیرے میں آئینی ترامیم لانا ملک کی بدقسمتی ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسی کو فی الفور اپنا ٹائم پورا کر کے رخصت ہو جانا چاہیے۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مری پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک اس وقت سیاسی عدم استحکام و انتشار کا شکار ہے۔ ملک کو آئین کے مطابق چلانے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں آئینی ترمیم ہو رہی ہے اور پارلیمنٹ بے خبر ہے۔ رات کی تاریکی میں آئین پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی گئی۔ جبکہ جسٹس قاضی فائز عیسی کو فی الفور اپنا ٹائم پورا کر کے رخصت ہو جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی آج بھی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتی ہے، رؤف حسن

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان میں ہر الیکشن چوری ہوا۔ لیکن کسی نے کوئی سبق نہیں سیکھا۔ عوام کے مینڈیٹ کو بھی چوری کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کو چھوڑ دیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کرپشن ختم کرنے آئے تھے لیکن آج کرپشن دس گنا بڑھ چکی۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی حمایت حاصل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ ملک کی ترقی کا راستہ انتشار اور آئینی ترامیم سے ممکن نہیں ہے۔ موجودہ پارٹیاں کئی بار اقتدار میں رہیں لیکن کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ کسی بے گناہ کو جیل میں رکھنے سے کیا ملک کے حالات بہتر ہوجائیں گے؟۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.