ریفارمز ایجنڈے پر عملدرآمد کیا تو یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام ہو گا، وزیر خزانہ

image

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ریفارمز ایجنڈے پر مکمل عملدرآمد کیا تو یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام ہو گا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) پروگرام میں ریفارمز ایجنڈا پر عملدرآمد کرنا ہے۔ اور اگر ریفارمز ایجنڈے پر مکمل عملدرآمد کیا تو یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کا مقصد میکرو اکنامک استحکام لانا ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام میں ٹیکس جمع کرنا، انرجی میں ریفارمز اور پرائیویٹائزیشن کرنا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری پر اظہار اطمینان

محمد اورنگزیب نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے فنڈز پر ایم ڈی آئی ایم ایف سے بھی بات ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالرز قرض پروگرام کی منظوری دے دی ہے۔ پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالرز قرض کی پہلی قسط فوری طور پر جاری کر دی جائے گی۔

آئی ایم ایف کا نیا قرض پروگرام 37 ماہ پر محیط ہو گا۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جولائی میں اسٹاف لیول معاہدہ طے پایا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.