اسلام آباد: دیرینہ دشمنی پر جوڈیشل کمپلیکس کے سامنے فائرنگ، 2 افراد قتل

image

اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس کے سامنے فائرنگ کے نتیجے 2 افراد جان کو قتل کردیا گیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ جی 11 سروس روڈ پر دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔بعد ازاں زخمی ہونے والا شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگیا۔

بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ، عدالت نےفواد چودھری کو بری کر دیا

ترجمان نے بتایا کہ واقعے کے فوری بعد پولیس کے اعلی افسران موقع پر پہنچ گئے اور میت کو ہسپتال منتقل کردیا، انسپکٹر جنرل(آئی جی) اسلام آباد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فائرنگ کرنے والے ملزم کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق پولیس ٹیمیں جائے وقوعہ کا محاصرہ کرکے موقع سے شواہد اکٹھے کررہی ہیں، جلد ملزم کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لیا جائے گا۔ جاں بحق ہونے والوں میں سید تفسیر حیدر اور نذیر نامی شہری شامل ہیں۔

پی ٹی آئی آج بھی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتی ہے، رؤف حسن

بتایا گیا ہے کہ ملزمان کو 713/24 کیس میں عدالت میں پیش کیا گیا تھا، عدالت سے بری ہونے پر مخالف پارٹی کی جانب سے فائرنگ کی گئی، ملزمان پر اس سے قبل 3 سے 4 مقدمات درج ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.