10بڑے شہروں میں ڈینگی وباء بڑھنے کا خدشہ، الرٹ جاری

image

لاہور: محکمہ موسمیات کی جانب سے پاکستان کے 10 بڑے شہروں میں ڈینگی وباء بڑھنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے جاری کردہ الرٹ کے مطابق ستمبر سے شروع ہونے والے وباء کے کیسز اکتوبر میں بڑھنے کا خدشہ ہے۔ ملک کے 10 بڑے شہروں میں اس وباء کے خطرات زیادہ ہیں۔

جو شہر ڈینگی سے زیادہ متاثرہ ہونے کا خدشہ ہے ان میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، راولپنڈی، فیصل آباد، سیالکوٹ، ملتان، حیدرآباد اور لاڑکانہ شامل ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کے بعد اس وبا میں واضح اضافہ ہوتا ہے۔ 27 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہونے پر وباء کے پھیلنے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔ طلوع آفتاب کے 2 گھنٹے بعد اور غروب آفتاب سے 2 گھنٹے قبل وباء کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ جبکہ درجہ حرارت 16 ڈگری سے کم ہونے پر ڈینگی میں واضح کمی آتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا: واحد برن اینڈ پلاسٹک سرجری سنٹر کو انتظامی بحران کا سامنا

محکمہ صحت کی جانب سے عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ شہری گھروں، قرب و جوار میں پانی نہ کھڑا ہونے دیں۔ شہری پانی کے کھلے برتنوں، ٹینکوں کو ڈھانپ کر رکھیں۔

بخار، گلہ خرابی، جسم و سر درد، قے، ڈینگی کی علامات ہیں۔ شہری ڈینگی سیزن میں آدھی آستینوں کا استعمال نہ کریں اور لاروا افزائش روکنے کے لیے گھر میں مچھر مار اسپرے کریں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.