رؤف حسن فارغ، شیخ وقاص اکرم پی ٹی آئی کے نئے سیکریٹری اطلاعات مقرر

image

پاکستان تحریک انصاف نے رؤف حسن کی جگہ شیخ وقاص اکرم کو پارٹی کا نیا سیکریٹری اطلاعات مقرر کردیا ہے۔جمعرات کو پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کی جانب سے دو الگ الگ نوٹی فیکیشنز جاری کیے گئے۔

ایک نوٹی فیکیشن کے مطابق رؤف حسن کو سیکریٹری اطلاعات کے عہدے سے الگ کر کے پی ٹی آئی پالیسی تھنک ٹینک کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔دوسرے نوٹی فیکیشن کے مطابق رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم کو پارٹی کا نیا سیکریٹری اطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف نے رواں برس مئی میں شیخ وقاص اکرم کو شیرافضل مروت کی جگہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے عہدے کے لیے نامزد کیا تھا۔فروری 2024 کے عام انتخابات سے قبل وہ کئی ماہ تک روپوش رہے اور الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد منظرِعام پر آئے۔شیخ وقاص اکرم فروری 2024 کے عام انتخابات میں جھنگ کے حلقہ این اے 109 جھنگ 2 سے پی ٹی آئی کی حمایت سے آزاد رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.