راولپنڈی میں روزانہ ڈینگی کے درجنوں کیسز رپورٹ ہونے لگے

image

وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر میں ڈینگی بے قابو ہوگیا، جس کے باعث روزانہ کی بنیاد پر درجنوں نئے مثبت کیسز سامنے آ رہے ہیں۔

انسداد ڈینگی مہم کے باوجود راولپنڈی میں مچھروں کے حملوں کی شدت بڑھ رہی ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران 65 افراد میں ڈ ینگی مثبت ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، جس کے بعد اسپتالوں میں زیر علاج ڈینگی پازٹیو کے مریضوں کی تعداد 157ہوگئی ہے۔

ڈ ینگی آؤٹ بریک کا مرکز پوٹھوہار ٹاؤن کے علاقے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق اب تک ڈ ینگی سے متاثرہ کنفرم مریضوں کی تعداد 1026 تک پہنچ چکی ہے۔

خیبرپختونخوا میں ملیریا نے وبائی شکل اختیار کر لی

رواں سیزن میں ڈینگی سے 5 مریض زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ گزشتہ 20 گھنٹوں میں ڈینگی کے 33 مریض پوٹھوہار ٹاؤن،8 میونسپل کارپوریشن علاقوں سے آئے۔

راولپنڈی کنٹونمنٹ 14 اور گوجرخان سے 3 مریض میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی جب کہ چکلالہ کنٹونمنٹ سے 4 اور کہوٹہ سے ایک مریض آیا۔ اسی طرح رواں سیزن میں کانگو کے 2، ملیریا کے 651مریض آئے۔

اب تک منکی پاکس کا کوئی مریض سامنے نہیں آیا، رواں برس ڈینگی لاروا ملنے پر شہریوں اور کاروباری حلقوں کے خلاف 3331 ایف آئی آر درج کی گئیں۔

1348 عمارتیں سر بمہر اور 2445 چالان ٹکٹ جاری کیے گئے، اب تک ڈینگی لاروا وارننگ کے باوجود دوبارہ ملنے پر ایک کروڑ 63لاکھ 63 ہزار500 روپے جرمانہ کیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.