چین جانے والی عراقی پرواز کی کولکتہ میں ہنگامی لینڈنگ، کیا وجہ بنی؟

image

بغداد سے چین جانے والے عراقی ایئرویز کے طیارے نے انڈیا کے شہر کولکتہ میں ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔

این ڈی ٹی وی نے ایئرپورٹ حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ عراقی ایئرویز کی پرواز آئی اے 473 کی ہنگامی لینڈنگ کی وجہ ایک مسافر کی اچانک طبیعت میں خرابی بنی۔

رپورٹ کے مطابق 16 سالہ عراقی لڑکی کی حالت بگڑنے پر ایئرپورٹ حکام سے رابطہ کرتے ہوئے لینڈنگ کی اجازت طلب کی گئی جو دے دی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ’لڑکی کو ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ پہلے ہی دم توڑ چکی تھی۔‘

پرواز میں 100 مسافر اور عملے کے 15 ارکان سوار تھے۔

ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر موجود طبی عملے نے فوری طور پر مسافر کو ابتدائی طبی امداد دی۔ ’ان کی طبعیت جہاز اترنے سے 30 منٹ قبل خراب ہوئی تھی۔‘

ایئرپورٹ کے ہیلتھ آفیسر نے خود مسافر کو چیک کیا مگر ان کی نبض ڈوب چکی تھی اور دل کی دھڑکن بھی نہیں چل رہی تھی، مزید جانچ کے لیے فوراً قریبی ہسپتال بھیج دیا گیا۔

ہسپتال کے عملے کا کہنا ہے کہ وہ پہلے ہی دم توڑ چکی تھیں۔

ریکارڈ کے مطابق مسافر خانون کا نام دیرن سمیر احمد تھا اور وہ بغداد میں سار چنار کے علاقے کی رہائشی تھیں، جس پرواز وہ سوار تھیں وہ رات کو پونے دو بجے روانہ ہوئی تھی۔

لاش کو پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے تاکہ جانچ کی جا سکے کہ وہ طبعی موت کا شکار ہوئیں یا کوئی اور وجہ بنی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والی لڑکی کے گھر والوں کو این او سی جاری کیا جا رہا ہے جس کے بعد وہ میت کو لے جا سکیں گے۔

ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے دہلی میں عراق کے سفارت خانے سے بھی رابطہ کر لیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.