الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کی مخصوص نشستوں کی 14 ستمبر کی وضاحت کو بھی چیلنج کردیا

image

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کی مخصوصنشستوں پر اکثریتی ججز کی 14 ستمبر کی وضاحت کو بھی چیلنج کردیا۔

ا لیکشن کمیشن نے اکثریتی ججز کی 14 ستمبر کی وضاحت پر سپریم کورٹ میں نظرثانی دائر کردی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالتی فیصلے پر تاخیر کی ذمہ دار الیکشن کمیشن نہیں۔

نظر ثانی درخواست میں کہا گیا کہ 12 جولائی کے فیصلے کی وضاحت 25 جولائی کو دائر کی، نظر ثانی درخواست پرسپریم کورٹ نے 14 ستمبر کو وضاحت کا آرڈر جاری کیا۔

پاکستان عراق دوطرفہ تعلقات کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے پر اتفاق

درخواست میں مزید کہا گیا کہ تحریک انصاف کی دستاویز پر عدالت نے ا لیکشن کمیشن کو نوٹس جاری نہیں کیا، عدالت نے تحریک انصاف کی دستاویزات پر کمیشن سے جواب طلب نہیں کیا، ا لیکشن کمیشن کی وضاحت کی درخواست کے بعد پارلیمنٹ نے قانون سازی کردی۔

الیکشن کمیشن نے عدالت عظمیٰ سے استدعا کی کہ سپریم کورٹ 14 ستمبر کی وضاحت پر نظر ثانی کرے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.