کامندو مینڈس نے بابراعظم کا 2سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا

image

سری لنکن بلے باز کامندو مینڈس نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں بابراعظم کا 2سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا۔

گال میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکن بیٹر نے یہ سنگ میل نیوزی لینڈ کیخلاف نصف سنچری اسکور کرکے سرانجام دیا اور بابراعظم کے ٹیسٹ ریکارڈ کو برابر کردیا۔

انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں لگاتار آٹھویں نصف سینچری کا ریکارڈ برابر کیا، یہ کارنامہ بابراعظم نے سال 2022میں سرانجام دیا تھا،سری لنکا کیلئے پہلے 8ٹیسٹ میچوں میں 50یا اس سے زائد اسکور کرنے والے کامندو مینڈس پہلے بیٹر ہیں۔

پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر جوش ہل انجری کا شکار

سری لنکن بلے باز نے سعود شکیل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، جو اس سے قبل 7 لگاتار 50سے زیادہ اسکور کے ساتھ یہ ریکارڈ رکھتے تھے۔مینڈس نے سری لنکا کیلئے 2022میں آسٹریلیا کے خلاف گال میں اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کیا تھا، انہوں نے عمدہ 61رنز بنائے جس سے سری لنکا کو اننگز کی فتح حاصل کرنے میں مدد ملی۔

شاندار آغاز کے باوجود مینڈس تقریبا 2سال تک ٹیسٹ ٹیم سے باہر رہے، تاہم رواں برس بنگلادیش کے خلاف سیریز میں انکی ٹیم میں واپسی ہوئی اور مسلسل 8 میچز میں آٹھویں نصف سینچری بناکر بابراعظم کا ریکارڈ بھی برابر کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.