اقوام متحدہ میں فلسطین کو مکمل رکنیت دی جائے: وزیراعظم شہباز شریف کا جنرل اسمبلی سے خطاب

image

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ’اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، صرف اس کی مذمت کافی نہیں بلکہ ہمیں اس خون ریزی کو روکنا ہو گا۔‘

جمعے کو نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’فلسطینی بچے زندہ جل رہے ہیں اور دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ’غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے فلسطین کے دو ریاستی حل کی ضرورت ہے۔ ایسی فلسطینی ریاست قائم کی جائے جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو۔‘

شہباز شریف کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ ’ہم غزہ پر فلسطینی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں، اقوام متحدہ میں فلسطین کو مکمل رکنیت دی جائے۔‘

کشمیر کی صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’انڈیا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔‘

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ’5 اگست 2019 کو انڈیا نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کیا، انڈین جبر کے باوجود کشمیری برہان وانی کے نظریے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔‘

’انڈیا مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثیت کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کر رہا ہے۔ غیر مقامی افراد کو وہاں لا کر آباد کیا جا رہا ہے۔‘

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ’انڈیا کے جارحانہ عزائم سے خطے کے امن کو خطرہ ہے۔ پاکستان انڈیا کی کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دے گا۔‘

اس موقع پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل مظالم پر بطور احتجاج پاکستان وفد نے جنرل اسمبلی کے اجلاس سے علامتی واک آؤٹ کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.