راولپنڈی میں آج موبائل فون اور میٹرو بس سروس بند رہے گی

image

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے آج لیاقت باغ کے مقام پر احتجاج کی کال کے پیش نظر شہر میں موبائل فون سروس معطل اور میٹرو بس سروس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے باعث موٹروے ایم ون ایم ٹو کو بھی بند رکھا جائے گا۔ چکری، باہتر، ٹیکسلا، اے ڈبلیو ٹی سے بھی شاہراؤں کو بند کیا جائے گا۔

لیاقت باغ کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ مری روڈ کو کنٹینرز لگا کر بند کیے جانے کا امکان ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے آنسو گیس اور لاٹھی چارج کیا جا سکتا ہے۔

اس حوالے سے میٹرو بس حکام کا کہنا ہے کہ راولپنڈی صدر اسٹیشن تا آئی جے پی تک میٹرو بس سروس مکمل طور پر بند رہے گی۔ جبکہ میٹرو بس سروس اسلام آباد میں بحال رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کے پی کے حکومت نے آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کے کچھ نکات پر تحفظات کا اظہار کردیا

حکام کا کہنا ہے کہ آئی جے پی سے پاک سیکرٹریٹ تک میٹرو بس سروس چلائی جائے گی۔ انتظامیہ کی ہدایت پر راولپنڈی میں میٹرو بس سروس بند کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے راولپنڈی ڈویژن میں 2 دن کے لیے دفعہ 144 بھی نافذ کی گئی ہے۔جس کے باعث ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ رینجرز کی تعیناتی کے لیے بھی وفاقی حکومت کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.