امریکی ریاست فلوریڈا سے سمندری طوفان ہیلین ٹکرا گیا، 20 افراد ہلاک

image

فلوریڈا: امریکہ کی ریاستوں فلوریڈا اور جیورجیا سے سمندری طوفان ہیلین ٹکرا گیا۔ بدترین سیلاب کے باعث 20 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سمندری طوفان ہیلین ریاست فلوریڈا کے بگ بینڈ ریجن سے ٹکرایا۔ جس کی شدت کیٹگری 4 تھی۔ جس کے نتیجے میں بندرگاہ میں کشتی الٹ گئیں اور درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔ گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور سڑکیں سیلاب سے بھر گئی ہیں۔

پولیس اور فائرفائٹرز نے متاثرہ ریاستوں میں امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے ہزاروں افراد کو بچالیا۔ جس میں ریاست اٹلانٹا بھی شامل ہے۔ جہاں ایک کمپلیکس سے شہریوں کو نکال لیا گیا جو سیلاب کی زد میں آگیا تھا۔

امریکی ریاست فلوریڈا میں بدترین طوفان، آندھی اور موسلادھار بارشیں جاری ہیں۔ محکمہ موسمیات نے جیورجیا، ساؤتھ کیرولینا اور نارتھ کیرولینا میں مختلف اضلاع میں سیلاب کی وارننگ بھی جاری کردی۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں افغان سفارتخانہ بند

امریکی محکمہ موسمیات نے کہا کہ یہ انتہائی خطرناک صورت حال ہے اور صورتحال مزید بدتر ہوتی جا رہی ہے۔

رودرفورڈ کاؤنٹی ایمرجنسی کے عہدیداروں نے نارتھ کیرولینا کے مغربی علاقوں کے شہریوں کو خبردار کیا ہے۔ کہ لیک لیور ڈیم کے علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں کیونکہ ڈیم کے ٹوٹنے کا خدشہ ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.