تیسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی، بیٹنگ جاری

image

ہوبارٹ میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی پہلی وکٹ 17 رنز کے مجموعی اسکور پر صاحبزادہ فرحان 9 رنز بنا کر جانسن کی گیند پر کیچ آئوٹ ہو گئے۔ 61 کے مجموعی اسکور پر دوسری وکٹ گری، حسیب اللہ 24 رنز بنا کر کیچ ہوئے۔

پاکستان کا مجموعی اسکور 64 ہوا تو نئے آنے والے عثمان خان کیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے، انہوں نے تین رنز بنائے۔ سلمان علی آغا نے ایک رنز بنایا اور ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوئے۔

بابراعظم جو بہت اچھا کھیل رہے تھے انہیں زمپا نے 91 کے مجموعی اسکور پر بولڈ کر دیا، بابراعظم نے 41 رنز بنائے۔ عرفان خان دس رنز بنا کر رن آئوٹ ہو گئے۔

پاکستان نے چھ وکٹوں کے  نقصان پر  92 رنز بنا لیے ہیں۔

محمد رضوان کی جگہ سلمان علی آغا کپتانی کے فرائض انجام د ے رہے ہیں، سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

تیسرا ٹی ٹوئنٹی، آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی پلیئنگ الیون میں تبدیلیاں، رضوان میچ سے باہر

انہوں نے کہا کہ کپتان محمد رضوان کو آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ حسیب اللہ وکٹ کیپنگ کریں گے جبکہ نسیم شاہ کی جگہ جہانداد خان کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو دو صفر کی فیصلہ کن سبقت حاصل ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.