روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 8.593 ارب ڈالر سےبڑھ گیا

image

روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 8.593 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق رواں سال اکتوبر میں روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں نے 204 ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا۔

مینڈیٹ اور آئین کی بحالی کیلئے بار بار نکلیں گے ،مہر بانو قریشی

گزشتہ 6 ماہ کے دوران ان اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں نے ماہانہ بنیادوں پر اوسطاً 187 ملین ڈالر ماہانہ ملک ارسال کئے ہیں۔

روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے ستمبر 2020 سے لے کر اب تک سمندر پار پاکستانیوں نے مجموعی طورپر 8.593 ارب ڈالر ملک ارسال کئے ہیں۔

رجسٹر وی پی این سے مثبت تنقید پر کوئی قباحت نہیں ، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل

اکتوبر میں مزید 11ہزار 336 نئے اکائونٹس کھولے گئے جس کے بعد روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کی مجموعی تعداد 7لاکھ 57ہزار 687 ہو گئی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.