پپ جی گیم پر دوستی رشتے میں بدل گئی، امریکی لڑکی کا پاکستانی نوجوان سے نکاح

image

پپ جی گیم پر تین برس کی دوستی کو رشتے میں بدلنے کے لیے 18 سالہ امریکی لڑکی پاکستان پہنچ کر چترالی نوجوان سے نکاح کے بندھن میں بندھ گئی۔

فلورز سارہ نامی امریکی خاتون دو روز قبل خیبرپختونخوا کے ضلع چترال پہنچیں جہاں انہوں نے گزشتہ روز اپنے 23 سالہ دوست شہاد حسین کے ساتھ نکاح کر لیا۔

چترال پولیس کے مطابق شہاد حسین اور فلورز سارہ کی نکاح تقریب 19 نومبر کو چترال کے ایک نجی ہوٹل میں منعقد ہوئی اور شاہی مسجد چترال کے خطیب مولانا خلیق الزمان نے ان کا نکاح پڑھایا۔

خطیب مولانا خلیق الزمان نے اُردو نیوز کو بتایا کہ ’لڑکی کی رضامندی سے نکاح پڑھایا اور اس موقع پر فلورز سارہ کی والدہ بھی موجود تھیں۔ لڑکی کے نام میں سارہ پہلے سے موجود تھا اس لیے نام میں تبدیلی نہیں کی۔‘

فلورز سارہ اپنی والدہ کے ہمراہ دو روز قبل  ٹوارسٹ ویزے پر پاکستان پہنچی تھیں اور دونوں نے لوئر چترال کے ایک نجی ہوٹل میں قیام کیا۔ پولیس کے مطابق اسی ہوٹل میں چترالی نوجوان کے ساتھ نکاح کی تقریب منعقد ہوئی نوجوان کا تعلق چترال کے علاقے مروئی سے ہے۔

مقامی شہری رئیس الدین نے بتایا کہ ’امریکی لڑکی اور چترالی نوجوان کی دوستی تین سال پرانی ہے جو پپ جی گیم پر ایک دوسرے سے ملے تھے۔ لڑکی کی والدہ کی رضامندی کے ساتھ انہوں نے شادی کا ارادہ کیا اور چترال پہنچ کر شادی کی۔‘

رئیس الدین نے کہا کہ دونوں کی شادی بڑی دھوم دھام سے اور روایتی طریقے سے ہوئی۔ لڑکی کو روایتی دلہن کی طرح تیار کیا گیا جبکہ ان کی والدہ کو مقامی لباس پہنا کر مہندی لگائی گئی۔‘

انہوں نے مزید بتایا کہ ’اس شادی میں پورے گاؤں کو مدعو کیا گیا تھا اور امریکی دُلہن کا سن کر دور دراز کے علاقوں سے بھی خواتین نے شادی میں شرکت کی۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.