لائیو: ’پاکستانی عوام نے شدت پسندوں کے ہاتھوں بہت زیادہ نقصان اٹھایا ہے‘

image

امریکہ نے پاکستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام نے شدت پسندوں کے ہاتھوں بہت زیادہ نقصان اٹھایا ہے۔

منگل کو پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ کوئٹہ میں 9 نومبر کے خودکش بم دھماکے سمیت حالیہ حملوں کے متاثرین اور ان کے خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم شدت پسند تنظیموں کی جانب سے درپیش خطرات کا پتہ لگانے، ان کی روک تھام اور ان کے خلاف جوابی کارروائی کی صلاحیت پیدا کرنے کے مواقع کی نشاندہی کے لیے حکومتی رہنماؤں اور سول اداروں کے ساتھ بات چیت کے لیے پرعزم ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی کی ایک اہم دو طرفہ شراکت داری جاری ہے، اور اس میں باقاعدہ اعلیٰ سطح پر مذاکرات اور ورکنگ لیول کی مشاورت شامل ہے۔

انسداد سموگ کریک ڈاؤن: پنجاب میں مجموعی طور پر 2846 ملزمان گرفتار، 3437 مقدمات درج

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پولیس کے مسلسل اقدامات کی وجہ سے سموگ میں کمی آئی ہے۔

بدھ کو آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز، زرعی زمینوں سمیت دیگر مقامات پر انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں تیزی کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف زیرو ٹالرینس کے تحت سخت کارروائی میں تاخیر نہ کی جائے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں سموگ کریک ڈاؤن کے دوران 66 مقدمات درج اور 32 افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 687 افراد کو تقریباً 15 لاکھ 86 ہزار روپے سے زائد جرمانے عائد کے گئے اور 138 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔  

انہوں نے کہا کہ فصلوں کی باقیات جلانے کی 41، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 547 خلاف ورزیاں ہوئیں۔

رواں برس انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں مجموعی طور پر 2846 ملزمان گرفتار اور 3437 مقدمات درج ہوئے۔

24 نومبر کا احتجاج: پی ٹی آئی کی جڑواں شہروں میں کوآرڈینیشن کمیٹی قائم

سابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جڑواں شہروں کے لیے 12 رکنی کوارڈینیشن کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

اسلام آباد سے عامر مغل، شیر افضل مروت، شعیب شاہین، سید علی بخاری، قاضی تنویر اور ملک عامر جبکہ راولپنڈی کی کوارڈینیشن کمیٹی میں سیمابیہ طاہر، شہریار ریاض، امیر افضل، عقیل خان، راجہ بشارت اور چوہدری اجمل صابر شامل ہیں۔  

ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف فردوس شمیم نقوی کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.