پی ٹی آئی کے احتجاج پر دہشت گردی کا خطرہ ہے، نیکٹا نے الرٹ جاری کردیا

image

نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) نے پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج میں فتنہ الخوارج کی ممکنہ دہشت گردانہ کارروائیوں کا تھریٹ الرٹ جاری کردیا۔

نیکٹا کا کہنا ہےکہ فتنہ الخوارج پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج میں دہشت گردی کرسکتی ہے۔

نیکٹا کے مطابق فتنہ الخوارج کے دہشت گرد بڑے شہروں میں دہشت گردی کرسکتے ہیں۔

نیکٹا کی جانب سے کہا گیا ہےکہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی افغانستان سے پاکستان میں داخلےکی اطلاعات ہیں۔

نیکٹا نے خطرے کے پیش نظر اقدامات کے لیے چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جیز ، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر کو بھی مراسلہ ارسال کیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.