پی ٹی آئی احتجاج میں دہشتگردی کا خطرہ، الرٹ جاری

image

اسلام آباد: نیشنل کاؤنٹر ٹیرارزم اتھارٹی (نیکٹا) نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران دہشتگردی کا الرٹ جاری کر دیا۔

نیکٹا کی جانب سے جاری کردہ الرٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج کے دوران دہشتگردی کا خطرہ ہے۔ فتنہ الخوارج پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران دہشتگردی کرسکتے ہیں۔

جاری کردہ الرٹ کے مطابق فتنہ الخوارج سے منسلک کئی دہشتگرد پاک افغان سرحد پار کر کے پاکستان میں داخل ہو چکے ہیں۔ 19 اور 20 نومبر کی درمیانی رات دہشتگردوں کی پاک افغان سرحد پار کرنے کی اطلاعات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: پی ٹی آئی کے 200 کارکنان گرفتار

نیکٹا کے مطابق فتنہ الخوارج کے پاکستان میں داخل ہونے والے دہشتگردوں کی مختلف شہروں میں موجودگی کی اطلاعات ہیں۔ جو بڑے شہروں میں دہشتگردی کی کارروائیاں کرسکتے ہیں۔

نیکٹا نے صوبائی حکومتوں کو سیکیورٹی کے سخت ترین اقدامات کی ہدایت کر دی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.