خاتون نے ٹکٹ اور بورڈنگ پاس کے بغیر نیویارک سے پیرس تک سفر کیسے کیا؟

image
امریکہ کے جے ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر کئی ایک شناختی چیک پوائنٹس اور اہلکاروں کو چکمہ دے کر ایک خاتون نے بغیر ٹکٹ اور بورڈنگ پاس کے نہ صرف ڈیلٹا ایئرلائن کی پرواز پر سوار ہوگئی بلکہ نیویارک سے پیرس تک سفر بھی کیا۔

امریکی اخبار نیویارک پوسٹ کے مطابق نامعلوم خاتون نے تعطیلات کے رش کا فائدہ اٹھا کر دو شناختی کاؤنٹرز  کو بائی پاس کیا اور اس کے بعد بورڈنگ پاس جاری کرنے والے سٹیشن سے بھی گزر گئی۔

ٹرانسپورٹیشن سکیورٹی ایڈمنسٹریشن کے ایک ترجمان کے مطابق مذکورہ خاتون نے دو جگہ سکیورٹی سکریننگ مکمل کرکے جہاز پر سوار ہوئی جس کا مطلب ہے کہ ان کے پاس کوئی ممنوعہ شے نہیں تھی اور ان سے پرواز کو کوئی خطرہ نہیں تھا۔

ترجمان نے دی پوسٹ کو بتایا کہ ’ہم اس کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ ایک خاتون نے سکریننگ مکمل کی اور ان کے پاس کوئی ممنوعہ شے نہیں تھی۔

ترجمان کے مطابق خاتون نے شناخت چیک کرنے کے دو ڈیسک اور بورڈنگ پاس والے ڈیسک کو بائی پاس کیا۔

 اخبار نے ایک مسافر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ سات گھنٹے کے سفر کے احتتام کے قریب جہاز کے عملے کو پتہ چلا کہ مفت سفر کرنے والی خاتون ایک باتھ روم میں موجود ہے۔

شروع میں مفت سفر کرنے والی خاتون کے بارے میں مسافروں کو الرٹ نہیں کیا گیا لیکن جب جہاز پیرس لیڈ کر گئی تو عملے نے اعلان کیا کہ ایک ’سنگین سکیورٹی ایشو‘ کے سلسلے میں پیرس پولیس جہاز میں داخل ہو رہی ہے۔

جہاز کے کپتان نے اعلان کیا کہ ’میں کپتان بول رہا ہوں، ہم پولیس کا جہاز پر آنے کا انتظار کر رہے ہیں۔ انہوں نے حکم دیا ہے کہ سب اس وقت تک جہاز پر ہی رہیں جب تک جہاز میں اضافی مسافر کا معاملہ حل نہیں کیا جاتا۔‘

یہ واضح نہیں ہوسکا کہ مسافر نے کیسے شناخت کے کاؤنٹرز کو بائی پاس کیا اور یہ بھی معلوم نہیں کہ آیا فرانسیسی پولیس نے خاتون کو گرفتار کیا یا نہیں۔

ڈیلٹا ایئرلائن نے بھی اس حوالے سے اضافی معلومات شیئر نہیں کی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.