بھارت چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے نہ آیا تو پاکستان بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ انڈیا میں نہیں کھیلے گا، محسن نقوی

image

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ اگر بھارت پاکستان میں چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے نہ آیا تو پاکستان بھی 2026 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت میں نہیں کھیلے گا۔

ذرائع کے مطابق ایسی صورتحال میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے تمام میچز پاکستان سری لنکا میں کھیلنا چاہے گا۔ 2026 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ہے۔

ذرائع کے مطابق محسن نقو ی دبئی میں موجود ہیں اور چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد سے متعلق ملاقاتیں کر رہے ہیں،گزشتہ روز محسن نقوی نے آئی سی سی چیئرمین گریگ بارکلے سے بھی ملاقات کی۔

قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن، مجموعی طور پر 70 فیصد کام مکمل

ملاقات میں محسن نقو ی نے پاکستان کرکٹ بورڈ اوروفاقی حکومت کا موقف پیش کیا،انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان میں نہیں کھیلے گا تو ہم بھی وہاں نہیں کھیل سکیں گے،2023میں آئی سی سی کے کہنے پر بھارت جاکر کھیل چکے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ہم نے اس سے پہلے بھی کئی بار بھارت کا دورہ کیا،چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد پاکستان میں چاہتے ہیں،محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی کی بھرپور تیاری کررہا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.