پنجاب بھر میں کتابوں، کاپیوں سمیت اسٹیشنری کی قیمتوں میں اضافہ

image

فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں تمام اقسام کے کاغذ کی قیمت میں 200 فیصد سے زائد اضافہ کے باعث درسی کتب اور تمام اقسام کی اسٹیشنری کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا گیا۔

تمام اقسام کے کاغذ کی قیمت میں 200 فیصد سے زائد اضافہ کے باعث اوپن مارکیٹ میں درسی کتب، کاپیوں، تمام اقسام کی اسٹیشنری، اسکول بیگ، یونیفارم، اسکول شوز کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا گیا ہے۔

مرغی کا گوشت 453 روپے کلو ہو گیا، انڈے مزید مہنگے

پٹرولیم مصنوعات اور سلنڈر گیس کی قیمت میں اضافہ سے طلبہ و طالبات اور سرکاری ملازمین کی پک اینڈ ڈراپ سروس کی تمام ٹرانسپورٹ نے فی سواری 1000 روپے سے 2000 روپے اضافہ کر دیا ہے جس سے والدین کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

اردو بازار کی ہول سیل مارکیٹ میں دکانداروں کے مطابق تمام اقسام کی درسی کتب کی قیمت میں 500 روپے سے 1700 روپے تک جبکہ کاپیوں رجسٹر، رف کاپی کی قیمت میں بھی سو فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.