ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ ’گذشتہ سال کی نسبت پہلے 10 دن میں 11 ہزار زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں جبکہ مجموعی طور پر 38 ہزار درخواستیں سامنے آچکی ہیں۔‘
انہوں نے جمعے کو ایک بیان میں بتایا کہ ’نامزد بینک سنیچر اور اتوار کو بھی حج درخواستوں کی وصولی جاری رکھیں گے۔‘
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ’ریگولر سکیم کے تحت دو لاکھ روپے کی ادائیگی سے حج بکنگ کروائی جا سکتی ہے، حج درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ تین دسمبر ہے۔‘