بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور اسلام آباد سے کیسے فرار ہوئے؟ ویڈیو سامنے آگئی

image

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اسلام آباد سے علی امین گنڈا پور کی گاڑی میں جانے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی کی اسلام آباد سے فرار ہونے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پوراور بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ گزشتہ رات اسلام آباد میں ہی موجود تھے، دونوں صبح چھ بجے پیر سوہاوہ کے راستے ہری پور پہنچے تھے، جہاں سے آگے خیبرپختونخوا کی حدود میں کے پی پولیس کی نفری موجود تھی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ علی امین اور بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ ہری پور پہنچنے کے بعد مانسہرہ روانہ ہوئے، بلیو ایریا سے نکلنے کے بعد انھوں نے اسلام آباد میں گاڑی بھی تبدیل کی تھی ۔

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کو فوٹیج میں ایک گاڑی سے نکل کر سفید کار میں بیٹھتے دیکھا جاسکتاہے، ان کی گاڑی کے ساتھ دو سفید رنگ کی ڈبل کیبن گاڑیاں بھی موجود تھیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.