نیشنل گرڈ میں شامل ہونے والی نئی بجلی مزيد مہنگی ہوگی، اویس لغاری

image

وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ نیشنل گرڈ میں شامل ہونے والی نئی بجلی مزيد مہنگی ہوگی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ نئی شامل ہونے والی 17 ہزار میگاواٹ بجلی میں سے صرف 87 میگاواٹ بجلی سستی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کاروباری حضرات کی وجہ سے ملکی معیشت چل رہی ہے، اللّٰہ کرے تاجر مزید منافع کمائیں اور ٹیکس کی مد میں ادائیگی کریں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سنبھالتے وقت سب سے بڑا مسئلہ بجلی کی قیمتوں کا تھا، پاکستان نے آج تک اپنے فارمولے کے تحت کبھی سستی بجلی نہیں خریدی، نیشنل گرڈ میں شامل ہونے والی بجلی مزید مہنگی ہوگی۔

آئندہ چند ماہ میں بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی، اویس لغاری نے خوشخبری سنادی

اویس لغاری نے کہا کہ مستقبل میں آپ سے کوئی بجلی کمپنی ایک روپے اضافی چارج نہیں کرے گی، یہ وہ انقلاب ہے جو ڈی چوک پر نہیں آتا، بجلی سہولت پیکیج صرف 3 ماہ نہیں بلکہ 6 ماہ کا ہوتا، اضافی بجلی کی آکشن کی جائے گی، اضافی بجلی آکشن کے ذریعے خریدی جائے گی، بجلی سہولت کے نتائج اچھے نکلے تو پورا سال چلے گا۔

انہوں نے کہا کہ سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ کے تحت نقصان کا ایک ٹارگٹ دیا گیا، رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ تقسیم کار کمپنیوں نے صرف11 ارب روپے کا نقصان کیا، نقصانات میں کمی کی وجہ ڈسکوز کے خود مختار بورڈز ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.