پاکستان نے بھارت کو 282 رنز کا ٹارگٹ دے دیا، انڈر19 ایشیا کپ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی جانب سے عثمان خان اور شاہ زیب خان نے اننگز کا آغاز کیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 160 رنز کی شاندار اوپننگ پارٹنر شپ رہی۔
پاکستان کا مجموعی اسکور جب 160 ہوا عثمان خان 60 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کا مجموعی اسکور 170 ہوا تھا کہ نئے آنے والے ہارون ارشد 3 رنز بنائے تھے کہ کیچ تھما کر واپس چلے گئے۔
زمبابوے کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستان کے اسکواڈ میں 3 تبدیلیاں
پاکستان کی تیسری وکٹ 241 کے مجموعی اسکور پر گری، محمد ریاض اللہ 27 رنز بنا کر وکٹ کیپر کو کیچ تھما بیٹھے، ان کے بعد فرحان یوسف آئے لیکن وہ بھی صفر پر واپس لوٹ گئے۔
انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان کا مجموعی اسکور جب 253 رنز پر پہنچا تو پانچویں کھلاڑی نوید احمد خان چار رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کی ساتویں وکٹ شاہ زیب خان کی گری، انہوں نے دس چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے شاندار 159 رنز بنائے۔
پاکستان نے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنائے اور بھارت کو 282 رنز کا ٹارگٹ دیا۔