احتجاج کے دوران پکڑے گئے افراد کا اسپیڈی ٹرائل ہو گا، وزیر اطلاعات

image

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران جو لوگ پکڑے گئے ہیں ان کا اسپیڈی ٹرائل ہوگا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک میں انتشار اور تشدد کی سیاست کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات کہا کہ پاکستان کی معیشت اس وقت ترقی کے راستے پر گامزن ہے، پاکستان میں 7 ماہ کے دوران کئی غیر ملکی وفود نے دورہ کیا۔

پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازوں کی بحالی پاکستان کے لیے اچھی خبر ہے جبکہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 11 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی کی 8 مقدمات میں ضمانتیں مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری

تحریک انصاف کے احتجاج اور بعد کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے لاشوں کی سیاست کرتے ہیں، پی ٹی آئی والے لاشوں سے متعلق پرانی وڈیوز، تصاویر سوشل میڈیا پر چلا رہے ہیں، ریاست نے فیصلہ کیا ہے کہ انتشار اور تشدد کی سیاست کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

پی ٹی آئی احتجاج کے دوران جو لوگ پکڑے گئے ہیں ان کا اسپیڈی ٹرائل ہوگا، وزیراطلاعات نے کہا کہ لاشوں کے غلط اعداد و شمار شیئر کرنے والوں کو ثبوت دینا ہوگا۔

وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ 3 دن گزر چکے ہیں لیکن یہ جماعت فائرنگ کی کوئی ایک تصویر یا ویڈیو پیش نہیں کر سکی، پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جانب سے مظاہرین کی ہلاکتوں کے متضاد اعداد و شمار کے دعوے کیے گئے لیکن پمز اور پولی کلینک ہسپتالوں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس کوئی لاش نہیں لائی گئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.