چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر آئی سی سی کا اجلاس ملتوی، آئندہ 48 گھنٹے میں ہونے کا امکان

image

چیمپئنز ٹرافی 2025کی میزبانی کے تعین سے متعلق آئی سی سی کا ہفتہ کے روز ہونے والا بورڈ اجلاس ملتوی ہو گیا۔

جمعہ کے روز چیمپئنز ٹرافی کے مقام کے تعین سے متعلق ہونے والی آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں فیصلہ نہ ہو سکا تھا جس کے بعد اجلاس ہفتہ کے روز تک کیلئے ملتوی کیا گیا تھا۔

تاہم اب آ ئی سی سی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ ہفتہ کو نہیں ہوگی، پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے موقف پر قائم ہے جبکہ بی سی سی آئی نے پاکستان کے سخت موقف کے بعد مزید وقت مانگا ہے۔

زمبابوے کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستان کے اسکواڈ میں 3 تبدیلیاں

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کی بورڈ میٹنگ آئندہ 48 گھنٹے میں ہونے کا امکان ہے جبکہ آئی سی سی چیئرمین گریگ بارکلے کی عہدے کی مدت میں بھی ایک ماہ کی توسیع کاامکان ہے۔

آئی سی سی چیئرمین گریگ بارکلے کے عہدے کی میعاد 30 نومبر تک تھی اور یکم دسمبر سے بھارت سے تعلق رکھنے والے جے شاہ نے آئی سی سی چیئرمین کا عہدہ سنبھالنا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.