بلوں کی عدم ادائیگی، پاکستان ریلوے کی بجلی منقطع کرنے کا عمل شروع

image

کراچی: پاکستان ریلوے کے بجلی بلوں کی عدم ادائیگی کے باعث کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی منقطع کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق پاکستان ریلوے کو بقایا جات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بجلی کی فراہمی ممکن نہیں رہی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کے 31 کنکشن پر واجب الادا بل کی رقم 43 کروڑ روپے ہے۔ اور پاکستان ریلوے کو بجلی کی بحالی کے لیے فوری طور پر واجبات ادا کرنے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں 446 یوٹیلیٹی اسٹورز بند ، مزید 500 کی بندش پر غور

ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ پاکستان ریلوے کو بل کی ادائیگی کی یاد دہانی کے متعدد نوٹسز جاری کیے جا چکے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.