ملک میں قیام امن پر سیکیورٹی اداروں کو سلام پیش کرتے ہیں، علی امین گنڈاپور

image

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ملک کے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہیں قیام امن میں کردار ادا کرنے پر سلام پیش کرتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نجی سیکٹر کے تعاون کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتی۔ اور تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔ ڈگری انسان کو نہیں بناتی بلکہ محنت بناتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان بارڈر پر وہ اقدامات نہیں کیے گئے جوکرنا چاہیے تھے۔ اور غلط پالیسیوں کے باعث خیبرپختونخوا کے حالات خراب ہیں۔ افغانستان کے ساتھ پاکستان کا طویل بارڈر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کی راہداری ضمانت منظور ، گرفتار نہ کرنے کا حکم

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ لیکن دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عوام نے بھی قربانیاں دیں۔ سیکیورٹی فورسز کو قیام امن میں کردار ادا کرنے پر سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہار نہیں ماننی بلکہ مقابلہ کرنا سیکھنا ہو گا۔ اور ہار کی وجہ سے مایوسی ایمان کی کمزوری ہے۔ اوورسیز پاکستانی نوجوانوں کو تعلیم اور دیگر شعبوں میں تعاون فراہم کریں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.