دبئی: قومی فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا گیا۔
آئی سی سی نے قومی فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو نومبر کے بہترین کھلاڑی کا ایورڈ دیا گیا ہے۔
حارث رؤف آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں ٹاپ باؤلر تھے۔ اور انہوں نے نومبر کے 9 میچز میں 18 وکٹیں لی تھیں۔
آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئر رینکنگ بھی جاری کر دی۔ جس میں شاہین آفریدی کی مزید دو درجہ تنزلی ہو گئی۔
آئی سی سی کی جاری کردہ ٹیسٹ پلیئر رینکنگ میں انگلینڈ کے ہیری بروک کو نمبر ون ٹیسٹ بیٹر قرار دیا گیا ہے۔ انگلینڈ کے ہی جو روٹ ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے۔
آسٹریلین کرکٹر ٹریوس ہیڈ 6 درجہ ترقی کے بعد پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔ جبکہ پاکستانی بلے باز سعود شکیل کی پوزیشن دسویں نمبر پر برقرار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10 کا پلیئرز ڈرافٹ 11 جنوری کو ہو گا
پاکستانی بالرز نعمان علی ایک درجہ ترقی کے بعد ٹاپ ٹین فہرست کا حصہ بن گئے۔ جبکہ شاہین شاہ آفریدی دو درجہ تنزلی سے 18ویں نمبر پر چلے گئے۔
آسٹریلوی کرکٹر پیٹ کمنز ایک درجہ ترقی سے چوتھی پوزیشن پر آ گئے۔ بھارتی کھلاڑی رویچندرن ایشون فہرست میں پانچویں نمبر پر چلے گئے۔
دوسری جانب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا پلیئرز ڈرافٹ 11 جنوری کو کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 10 کے لیے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن آئندہ ہفتے سے کیے جانے کا امکان ہے۔ اور پلیئرز ڈرافٹ کا انعقاد بیرون ملک کرنے کے لیے دبئی یا لندن کی تجویز ہے۔
ڈرافٹ بیرون ملک ہو گا یا پاکستان میں اس کا فیصلہ آئندہ میٹنگ میں ہو گا۔ آئی پی ایل میں نظرانداز ہونے والے غیر ملکی کرکٹرز کو بھی شامل کیا جائے گا۔ پی ایس ایل میں انگلش کھلاڑیوں کی شمولیت ای سی بی کے این او سی سے مشروط ہو گی۔