لاہور: ٹریفک قوانین کی مسلسل خلاف ورزی، شہری کو ڈیڑھ لاکھ سے زائد جرمانہ

image

لاہور: موٹرسائیکل سوار شہری کی مسلسل لاپرواہی کے باعث ایک لاکھ 54 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار شہری کو 86 مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کیے گئے۔ شہری کو عائد کردہ جرمانہ ایک لاکھ 54 ہزار روپے بنتا ہے۔

شہری کی جانب سے 73 مرتبہ ہیلمٹ نہ پہنے پر جرمانہ کیا گیا۔ جبکہ شہری کی جانب سے 9 مرتبہ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کی گئی۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق شہری نے 3 مرتبہ ون وے اور ایک مرتبہ لین لائن کی خلاف ورزی کی۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کم کرنے کا حکومتی دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے، عمر ایوب

ٹریفک قوانین کی مسلسل خلاف ورزی پر شہری کا موٹرسائیکل تھانے میں بند کر دیا گیا۔ چالان جمع کروانے کے بعد ہی موٹرسائیکل شہری کے حوالے کی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق کسی بھی موٹرسائیکل سوار کو ہونے والا یہ سب سے بڑا جرمانہ ہے۔ ٹریفک رولز کی 19 خلاف ورزیوں پر ای چالاننگ کا سلسلہ جاری ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.