اسلام آباد ایئرپورٹ پر شکایات کیلئے کیو آر کوڈ سسٹم متعارف

image

اسلام آباد ایئرپورٹ پر شکایات کیلئے کیو آر کوڈ سسٹم متعارف کرادیا گیا۔

ایوی ایشن حکام کے مطابق مسافر شکایات درج کرنے کے لیے کیو آر کوڈ اسکین کرسکتے ہیں، کیو آر کوڈ ایئرپورٹ کے مختلف مقامات پر آویزاں کیا گیا ہے، شکایات اور تجاویز کے لیے ای میل اور ویب سائٹ بھی دستیاب ہیں۔

حکام کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ انتظامیہ نے فیڈبیک اور شکایات کے نظام کو کیو آر کوڈ کے ذریعے اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے جو دیگر موجودہ شکایات نظام کے ساتھ ساتھ دستیاب ہے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کیلئے بین الاقوامی ٹینڈر جاری

حکام کا کہنا تھا کہ اقدام مسافروں کے ساتھ فوری رابطے کا موقع فراہم کرے گا تاکہ شکایات کو مؤثر طریقے سے حل کیا جاسکے، کیو آر کوڈز کو مسافروں کی سہولت کے لئے ایئرپورٹ کے اہم مقامات پر نمایاں طور پر آویزاں کیا گیا ہے۔

یہ نظام صارف دوست انٹرفیس کے ساتھ بنایا گیا ہے تاکہ شکایات یا تجاویز کو آسانی سے درج کیا جاسکے، مسافر اپنی تجاویز یا شکایات درج کرنے کے لئے ویب سائٹ https://islamabadairport.com.pk پر، “ای-شکایت” پر کلک کرکے بھی “اپنی شکایت درج کرسکتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.