عطا تارڑ ہمیں آئین، قانون اور پارلیمنٹ کی احترام کا درس نہ دیں، حافظ حمد اللہ

image

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ عطا تارڑ ہمیں آئین، قانون اور پارلیمنٹ کی احترام کا درس نہ دیں۔

جے یو آئی (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ نے وفاقی وزیر عطا تارڑ کے بیان پر کہا کہ رکن قومی اسمبلی بیرسٹر عقیل ملک نے تسلیم کیا کہ ایوان صدر نے مدارس بل پر فیٹف کا ذکر کیا۔ مگر وفاقی وزیر عطا تارڑ کہتے ہیں کہ فیٹیف کا ذکر نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ تم دونوں میں سےغلط بیانی کرنے والا کون ہے؟۔ اور میں اب بھی کہہ رہا ہوں کہ ایوان صدر نے مدارس بل پر اعتراضات میں فیٹف کا ذکر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے کبھی پرامن احتجاج کی کال دی ہی نہیں، عطا تارڑ

حافظ حمد اللہ نے کہا کہ عطا تارڑ ہمیں آئین، قانون اور پارلیمنٹ کی احترام کا درس نہ دیں۔ کیونکہ اسی پارلیمنٹ کی فیصلے کو تم نہیں مانتے جس پارلیمنٹ نے مدارس بل پاس کیا۔ آپ اور آپ کی پارٹی نے اسی بل کو ووٹ بھی دیا اور ووٹ سے انحراف بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ “ووٹ کو عزت دو” کے نعرے کا احترام اس طریقے سے کیا جاتا ہے۔ قوم اور عوام فیصلہ کرے کہ حکمرانوں کے کہنے اور کرنے میں کتنا تضاد ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.