وفاقی وزیراطلاعات برائے نشریات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ آذربائیجان اور ازبکستان کے دورے کامیاب ہوئے،اپوزیشن کے پاس ہال بھرنے کے لیے بندے نہیں۔
ہم نیوز کے پروگرام ” ہم دیکھیں گے ” میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نےکہا کہ ایف 7 میں شاہد خاقان عباسی کے گھر میں اجلاس ہوتا رہا ہے، کہیں مدد کی ضرورت ہے تو میں ان کو ہال دلواتا ہوں، آپ اپنی سیاست کریں، آپ روز کھل کر پریس کانفرنس کرتے ہیں۔
آج ملک میں جمہوریت پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں، مصطفیٰ نواز کھوکھر
انہوں نے کہا کہ آذربائیجان پاکستان کا بہترین دوست ہے، دونوں ممالک نے گلوبل ایشوز پر ایک دوسرے کا ساتھ دیا، بہت سارے پاکستانی روز گاری کیلئے باکو جاتے ہیں،سیاحت کا ایک نیا مقام بن گیا ہے۔
شہباز شریف کے آذربائیجان کے صدر کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں، آذربائیجان کی طرف سے 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے، آذربائیجان کے ساتھ بے شمار پراجیکٹس فائنل ہورہے ہیں۔
ٹرانز افغان ریلوے منصوبہ خطے کی ترقی کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گا،وزیر اعظم
انہوں نے مزید کہا کہ ازبکستان کے صدر نے پاکستان کے ساتھ تعلقات میں گرمجوشی دکھائی، پاکستان کے حوالے سے کہا کہ آپ کی معیشت بہتر ہورہی ہے، پاکستان چیلنجز سے باہر نکلے ہیں جس پر ہمیں خوشی ہوئی۔
پنجاب حکومت نے کچھ کیا ہے تو وہ اپنے کار ناموں کی تشہیر بھی کرے گی، مجھے آج عثمان بزدار بڑا یاد آیا، بزدار کی حکومت میں بشریٰ بی بی ڈکٹیٹ کرتی تھیں، اس دورمیں کرپشن کا بازار گرم تھا۔