آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل ہونے پر عسکری قیادت کا مسلح افواج کو خراج تحسین

image

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل ہونے پر آئی ایس پی آر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے خصوصی پیغام دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  کے مطابق مسلح افواج کی غیر متزلزل  جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، 27 فروری  2019ء کو آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ بھارتی جارحیت کا ایک پرعزم ردعمل تھا۔

ٹرانز افغان ریلوے منصوبہ خطے کی ترقی کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گا،وزیر اعظم

آئی ایس پی آر نے کہا کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ سے قومی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کیلئے غیر متزلزل عزم کااعادہ کیا اورآپریشن سوئفٹ ریٹارٹ نے پاکستان کی مسلح افواج کی آپریشنل مہارت اور تیاری کا ثبوت دیا۔

آپریشنل کنٹرول سے جارحیت کو مؤثر طریقے سے روکنے کابھی مظاہرہ کیا گیا، مسلح افواج کی قیادت کاعلاقائی امن کے لیے قومی سلامتی اور استحکام کے اپنے پختہ عزم کااعادہ ہے۔

آئی ایس پی آرکا کہنا تھا کہ مسلح افواج کسی بھی جارحیت کابھرپورمقابلے کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، مسلح افواج عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.