امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے کہا ہے کہ اخراجات میں کمی نہ کی توامریکا دیوالیہ ہوجائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک نے کہا کہ ٹریلین ڈالرخسارے میں کمی کے لیے تیزی سے آگے بڑھنا اور زیادہ محنت کرنا ہوگی۔
روسی صدرکا یوکرین جنگ کے حل کا ارادہ نہیں، ٹرمپ
انہوں نے کہا کہ امریکی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پرانی بیوروکریسی کا خاتمہ ضروری ہے اورامریکی حکومتی اخراجات میں ایک کھرب ڈالر سے زیادہ کمی ممکن ہے۔
اس موقع پر ایلون مسک نے دبئی لوپ منصوبے کا بھی اعلان کیا، جو روزانہ 20 ہزارمسافروں کو تیز رفتاری سے ایک مقام سے دوسرے مقام تک پہنچانے کی صلاحیت رکھے گا۔