چیمپئنز ٹرافی 2025، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان بے مقصد میچ آج ہوگا

image

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں آج (جمعرات) کوایک بے مقصد میچ  ہوگا جس میں گروپ اے سے پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں مد مقابل ہوں گی۔

پاکستان کرکٹ کی ٹیم کو وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان لیڈ کریں گے جبکہ بنگلہ دیش کرکٹ کی ٹیم نجم الحسین شانتو کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔

افغانستان نے سنسنی خیز مقابلے میں انگلینڈ کو شکست دیکر چیمپئنز ٹرافی سے باہر کردیا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزم ہیں جن میں میزبان دفاعی چیمپئن پاکستان، بنگلہ دیش، افغانستان، بھارت، نیوزی لینڈ، انگلینڈ،آسٹریلیا اور جنوبی افریقا شامل ہیں۔

پاکستان کی ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ٹائٹل کے دفاع کے لئے کوشاں تھی جو ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے، بنگلہ دیش کی ٹیم بھی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے، دونوں ٹیمیں اپنا آخری گروپ میچ کھیلیں گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.