غیر ملکی مہمانوں کی آمد، 12 سے دن 2 بجے تک مختلف اوقات میں روٹ لگے گا، ٹریفک پولیس

image

غیر ملکی مہمانوں کی آمد کی وجہ سے دن بارہ بجے سے دن دو بجے تک مختلف اوقات میں روٹ لگے گا۔

ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے، کورال چوک، ایکسپریس ہائی وے، کھنہ پل اور فیض آباد میں سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔

کلب روڈ، مری روڈ، فیصل ایونیو اور سری نگر ہائی وے پر بھی سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے پر ٹریفک کچھ دیرکے لئے معطل رہے گی۔

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہری ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے سے منسلک سروس روڈ کا استعمال کریں، بلیو ایریا کی جانب سفر کے لیے نائتھ ایونیو اور ایچ ایٹ انڈر پاس کا استعمال کیا جائے۔

ریڈ زون جانے والی ٹریفک مارگلہ روڈ، ایکسپریس چوک، ایوب چوک اور نادرا چوک کا استعمال کرے، شہری ریڈ زون سے فیض آباد جانے کے لیے کنونشن سینٹر اورکلب روڈ کا استعمال کریں، شہریوں کی رہنمائی کیلئے اسلام آباد ٹریفک پولیس مختلف مقامات پر موجود رہے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.