شاہراہ قراقرم لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مختلف مقامات پر بند ، سیکڑوں مسافر پھنس گئے

image

شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم مختلف مقامات پر بند ہو گیا جس کے نتیجے میں گلگت بلتستان اور اسلام آباد آنے اور جانے والے سیکڑوں مسافرپھنس گئے۔

خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے شمالی علاقہ جات میں برفباری اور بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے علاقے میں نظام زندگی مفلوج ہو گیا ہے۔

بالائی علاقوں میں بارشوں اور برفباری کے باعث سڑکیں بند، امتحانات ملتوی

اطلاعات کے مطابق قراقرم ہائی وے داسو اور دیامر کے درمیان 2 مختلف مقامات پر بند ہوئی ہے ، سڑک کو کھولنے کے لیے کام جاری ہے۔

ترجمان دیامر پولیس کا کہنا ہے کہ بالائی کوہستان کے علاقے لوتر میں اب بھی سڑک بند ہے تاہم بھاشا سے رائے کوٹ سیکشن کو کھول دیا گیا ہے جو گزشتہ رات لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہو گئی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.