لیبیا کشتی حادثے میں ہلاک چھ پاکستانیوں کی لاشیں اسلام آباد پہنچا دی گئیں

image

لیبیا میں کشتی حادثے میں ہلاک ہونے والے چھ پاکستانی شہریوں کی لاشیں اسلام آباد پہنچا دی گئی ہیں جنہیں بعد میں آبائی علاقوں کو روانہ کیا جائے گا۔

 

ایف آئی اے حکام کے مطابق وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر میتیں وصول کیں۔

ان میں پاڑہ چنار کے مصور حسین، شعیب علی، عابد حسین، شعیب حسین،، مصائب حسین اور اورکزئی سے محمد علی شاہ کی میتیں شامل ہیں۔

پاکستان کے دفتر خارجہ نے لیبیا کے شہر زاویہ کی بندرگاہ کے قریب 65 مسافروں کو لے جانے والی ایک کشتی حادثے میں 16 پاکستانی شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ لیبیا کے شہر زاویہ کی بندرگاہ کے قریب الٹنے والی کشتی میں 63 پاکستانی سوار تھے تاہم اب تک اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں صرف 16 پاکستانی شہریوں کی تصدیق کی جا سکی ہے۔

دفتر خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق اس حادثے میں 37 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے جن میں ایک ہسپتال میں اور 33 پولیس کی تحویل میں ہیں۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں 10 کے قریب پاکستانی شہری لاپتہ ہیں۔ زندہ بچ جانے والوں میں سے تین طرابلس میں ہیں اور سفارت خانہ ان کی دیکھ بھال کر رہا ہے۔

لیبیا کو بھی بیرون ملک جانے کے لیے ایک سمندری روٹ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، جس کو انسانی سمگلر استعمال کرتے ہیں۔

گذشتہ مہینے بھی مغربی افریقہ سے سپین جانے والی تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی تھی اور اس میں سوار 50 افراد میں سے 44 پاکستانی تھے۔

گذشتہ ایک سال کے دوران لیبیا سے روانہ ہونے والی تارکین وطن کی متعدد کشتیوں کے ڈوبنے کے واقعات پیش آئے ہیں جن میں درجنوں پاکستانیوں کی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے جبکہ بہت سے ایسے ہیں جو تاحال لاپتہ ہیں۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.