وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لُک رپورٹ جاری کر دی

image

اسلام آباد: وزارت خزانہ کی جانب سے ماہانہ معاشی آؤٹ لُک رپورٹ جاری کر دی گئی۔ رواں مالی سال کے 7 ماہ میں ترسیلات زر، برآمدات اور درآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ اسٹیٹ بینک ذخائر میں اضافہ اور روپے کی قدر مستحکم ہوئی۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 11 ارب 20 کروڑ ڈالر سے زیادہ رہے۔

جولائی تا جنوری ترسیلات زر میں 25.2 فیصد کا اضافہ ہوا۔ اور برآمدات میں 7 ماہ میں 9.7 فیصد کا اضافہ ہوا۔ درآمدات میں بھی 7 ماہ میں 16.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: میرپور خاص میں ٹماٹر کی قیمت صرف 4 روپے کلو، کاشتکار بھی پریشان

رپورٹ کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی تا جنوری 68 کروڑ ڈالر سے زیادہ سرپلس رہا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) محصولات میں جولائی تا دسمبر 26.2 فیصد کا اضافہ ہوا۔ جولائی تا دسمبر نان ٹیکس آمدنی میں 82 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مالی خسارے میں جولائی تا دسمبر 36.1 فیصد کی کمی ہوئی۔ اور 7 ماہ میں مہنگائی کی شرح 28.7 فیصد سے کم ہو کر 6.5 فیصد پر آگئی۔ جنوری میں بیرون ملک ملازمت کے لیے 63 ہزار سے زائد پاکستانی گئے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.