کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ زخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اور تاجروں کو اشیائے خوردونوش کی مناسب قیمتیں مقرر کرنا ہوں گی۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدات سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا۔ جس میں وزیر اعلیٰ سندھ نے رمضان المبارک کے انتظامات بہتر بنانے اور انتظامیہ کو اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر ضابطہ لانے کی ہدایت کی۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور مصنوعی مہنگائی پر سخت کارروائی کی جائے۔ تاجروں کو اشیائے خوردونوش کی مناسب قیمتیں مقرر کرنا ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔ جبکہ رمضان المبارک میں پانی اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومتی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، رانا ثنا اللہ
وزیر اعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ ٹریفک مینجمنٹ کو مؤثر بنایا جائے تاکہ عوام کو مشکلات نہ ہوں۔ اور بازاروں میں معیاری اشیا کی وافر اور سستی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
ترقیاتی اسکیموں سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی تکمیل میں تیزی لائی جائے۔ اور اسکیموں پر کام کو تیز کیا جائے۔