6 ملکوں سے مزید 67 پاکستانی ڈی پورٹ، 5 گرفتار

image

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات سمیت 6 مختلف ملکوں سے مزید 67 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ جبکہ پاکستان پہنچنے والے 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

امیگریشن ذرائع کے مطابق موریطانیہ، ملائیشیا، متحدہ عرب امارات سمیت 6 مختلف ممالک سے مزید 67 ممالک کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ ملائیشیا سے ایک، عمان سے 2 اور قطر سے ایک پاکستانی کو ڈی پورٹ کر کے کراچی بھیجا گیا۔

سعودی عرب میں سزا پوری کرنے والے9  افراد سمیت 15 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ جبکہ متحدہ عرب امارات سے بلیک لسٹ، منشیات اسمگلنگ اور سزا یافتہ سمیت 45 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔

ڈی پورٹ ہونے والوں میں موریطانیہ سے کشتی کے ذریعے یورپ جانے کے لیے موجود 2 نوجوان بھی شامل ہیں۔

ذرائع امیگریشن کے مطابق بے دخل کیے گئے 5 مسافروں کو کراچی میں انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کے حوالے کر دیا گیا۔

گزشتہ روز بھی مختلف ممالک سے 106 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔ پاکستان نے ڈی پورٹ ہونے والے افراد کو لانے والے خصوصی طیارے کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو جرمنی، مالٹا، سائپرس اور آسٹریلیا سے ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔ غیرقانونی طور پر مقیم افراد کے لیے پاکستانی سفارتی مشنز نے ایمرجنسی دستاویز جاری کیں۔

دستاویز کے مطابق خصوصی طیارہ جرمنی سے سائپرس اور پھر اسلام آباد پہنچا تھا۔ جبکہ طیارے میں یورپی یونین کا وفد بھی تارکین وطن کے ہمراہ پاکستان پہنچا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.