امریکی کمپنی کی پہلی اڑنے والی کار کی کامیاب آزمائش

image

کیلیفورنیا: امریکی کمپنی نے اپنی پہلی اڑنے والی کار کی کامیاب آزمائش کر لی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹریفک جام سے نجات اور کار میں فضائی سفر کا خواب حقیقت بننے کے قریب ہے۔ امریکی کمپنی “الیف ایروناٹکس” نے اڑنے والی کار کی کامیاب آزمائش کی ویڈیو جاری کر دی۔

امریکی کمپنی کی جاری کردہ ویڈیو میں کار کو ٹریفک جام میں پھنس جانے، سڑک پر کوئی رکاوٹ آنے پر کار کو زمین سے فضا میں بلند ہونے اور رکاوٹوں کو عبور کرتے دکھایا گیا ہے۔

فضا میں اڑنے والی کار کی پہلی کامیاب پرواز کی آزمائش 19 فروری کو کی گئی تھی۔ یہ ایسی کار ہے جسے جب چاہئیں سڑک پر چلائیں اور جب چائیں فضا میں اڑائیں۔

یہ بھی پڑھیں: وی پی این کے استعمال کو قانونی بنانے کے لیے لائسنس سروس کا اجرا شروع

فضا میں اڑنے والی کار کی ابتدائی قیمت 3 لاکھ ڈالر رکھی گئی ہے۔ یہ کار 354 کلومیٹر تک سڑک پر چل سکتی ہے اور ایک بار چارج کرنے پر 177 کلو میٹر تک فضا میں پرواز کر سکتی ہے۔

کمپنی نے ٹرائل کے لیے ایک پروٹو ٹائپ استعمال کیا جو الیف ماڈل زیرو کا انتہائی ہلکا ورژن تھا۔

امریکی کمپنی ایلف کے سی ای او جم ڈاکوونی نے کہا کہ یہ ڈرائیونگ اور فلائٹ ٹیسٹ حقیقی دنیا کے شہری ماحول میں ٹیکنالوجی کا ایک اہم ثبوت ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.