کراچی، نبی بخش کے علاقے میں تیسری منزل کا چھجا گرگیا، بچی سمیت 3 زخمی

image

کراچی کے علاقے نبی بخش میں ایک اور مخدوش عمارت کا چھجہ گرگیا ، ریسکیو زرائع کے مطابق چھجہ گرنے کے نتیجے میں دو سالہ بچی سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ہیں ، پولیس کے مطابق ابتدائی رپورٹ کے مطابق تیسری منزل کا چھجا دوسری منزل پر گرا ہے جس سے دو سالہ بچی صوبیہ اور ماں اقصی اور ایک شخص زخمی ہوئے،زخمیوں کو فوری طبی امداد کےلئے اسپتال روانہ کردیا گیا ہے ۔ فوری طور پر ایس بی سی اے کی سروے ٹیم سے مدد لی جارہی ہے تاکہ حتمی طور پر عمارت کے اسٹرکچر کے حوالے سے رپورٹ بنائی جاسکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts