تھائی لینڈ میں منعقد ہونے والی ایشین انڈر 16 والی بال چیمپیئن شپ کے فائنل میں پاکستان نے دفاعی چیمپئن ایران کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔
فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے ایران کو دو کے مقابلے میں تین سیٹس سے شکست دی اور پہلی مرتبہ انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ جیت لی۔
فائنل میں پاکستان نے ابتدائی دو سیٹس 25-21 اور 15-10 سے ہارنے کے بعد بہترین کم بیک کیا اور اگلے تین سیٹس 22-25، 21-25، 30-28 سے جیت لیے۔
پاکستان کی جانب سے محمد جنید اور فیضان اللہ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
اس سے قبل ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے روایتی حریف انڈیا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔