ایک ہی قمیض 2 بار استری کر دی.. شادی کے بعد کون سے کھانے بنائے؟ ڈاکٹر نبیحہ کے نئی زندگی سے متعلق دلچسپ انکشافات

image

"میری ٹانگیں دبانی بھی شروع کردی ہیں. ایک ہی قمیض کو دو بار استری کیا اور پاستا اور پلاؤ بنا کر کھلایا جو اچھا تھا"

یہ کہنا ہے حارث کھوکھر کا جو ڈاکٹر نبیحہ سے شادی کے بعد ایک دم سے لائم لائٹ میں آچکے ہیں. ڈاکٹر نبیحہ جو 40 کلو سونا اور ایک کروڑ کے لہنگے کے بیان کی وجہ سے پہلے ہی وائرل تھیں اپنے نئے انٹرویوز کی وجہ سے دوبارہ ٹرینڈنگ پر ہیں.

حالیہ دیے گئے انٹرویو میں ڈاکٹر نبیحہ نے بتایا کہ انھوں نے اپنے شوہر کو شادی کا پیغام بھجوایا تھا اور ایک دن وہ ملاقات کے لیے مولانا طارق جمیل کے پاس گئیں تو انھوں نے نکاح پڑھانے کی پیشکش کی جس پر ڈاکٹر نبیحہ اور حارث دونوں رضامند ہوگئے اس طرح ان کا نکاح ہوا.

جبکہ حق مہر پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ حق مہر نہیں لینا چاہتی تھیں اور اس بارے میں انھوں نے میڈیا پر کوئی بات نہیں کی.

اپنے ایک پرانے اور متنازعہ وائرل کلپ کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے اور بھی بہت سی باتیں کی ہیں تو ان کی ایک ہی بات کو کیوں پکڑ لیا گیا ہے. واضح رہے کہ کلپ میں ڈاکٹر نبیحہ مردوں کی جانب سے عورتوں کو دی جانے والی گالیوں کو محبت کا اظہار قرار دیتی ہیں.

ساتھ ہی ڈاکٹر نبیحہ نے خبردار کیا ہے کہ وہ مزید سوشل میڈیا دہشت گردی نہیں برداشت کریں گی اور غلط تھمب نیل لگانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گی.


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US