خیبر پختونخوا امن جرگے کا اعلامیہ جاری

image

خیبر پختونخوا حکومت کے بلائے گئے امن جرگے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق دہشت گردی کے خاتمے کیلیے خیبر پختونخوا اسمبلی کو اعتماد میں لیا جائے، امن و امان سے متعلق خیبر پختونخوا اسمبلی کے قراردادوں پر عمل کیا جائے۔

پولیس اور سی ٹی ڈی صوبے میں امن و امان کی کوششوں کی قیادت کریں گے، پولیس اور سی ٹی ڈی ضرورت کے مطابق دیگر اداروں سے معاونت طلب کرسکتی ہے، صوبائی حکومت پولیس کو تمام سہولیات فراہم کرے گی۔

بھتہ خوری اور غیر قانونی محصولات بند ہونے سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوجائے گا، شورش زدہ علاقوں میں غیر قانونی کان کنی کا خاتمہ کیا جائے۔

سیکورٹی ادارے صوبائی اسمبلی کو کارروائیوں سے متعلق ان کیمرہ بریفنگ دیں گے، مختلف مکاتب فکر کے لوگوں پر مشتمل صوبائی امن فورم قائم کیا جائے۔

چیک پوسٹوں کے خاتمے کے لیے پولیس، کنٹونمنٹ اور بلدیاتی اداروں کا مشترکہ سیل قائم کیا جائے، وفاق کے ذمہ تمام بقایا جات ادا کیے جائیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US