کل ملک میں کھیل کھیلا گیا، خرم دستگیر کے حکم پر پلانٹس بند کیے گئے، حماد اظہر

کل ملک میں کھیل کھیلا گیا، خرم دستگیر کے حکم پر پلانٹس بند کیے گئے، حماد اظہر

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حماد اظہر نے الزام عائد کیا ہے کہ کل ملک میں ایک کھیل کھیلا گیا، خرم دستگیر کے حکم پر پلانٹس بند کیے گئے۔

لیڈر نوں چیک کراؤ، خواجہ آصف کی پی ٹی آئی سے درخواست

سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دوبارہ چلانے پر ان کی فریکونسی گر گئی اور ملک کو اربوں کا نقصان ہوا، پاکستان معاشی بحران کا سامنا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محسن نقوی کے خلاف عدالت میں ثبوت بھی پیش کریں گے، جمہوریت میں جو لوگ مداخلت کریں گے ہم اقتدار میں آ کر ان کو مثال بنائیں گے۔

وزیر توانائی بریک ڈاؤن کے دوران مختلف دکانوں پر پائے کھاتے رہے، فواد چودھری

پی ٹی آئی رہنما نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی نے جانبداری دکھائی تو قانون جو سزا دیتا ہے وہ آپ برداشت نہ کر پائیں گے، ہم الیکشن کے قریب کھڑے ہیں بہت جلد الیکشن ہوں گے۔


متعلقہ خبریں