شیخ رشید کا عمران خان کو ٹرین مارچ کا مشورہ


لاہور: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان کو ٹرین مارچ کا مشورہ دے دیا۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو نااہل کروانا چاہتے ہیں لیکن عوام عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ 13 پارٹیاں انتخابات سے راہ فرار اختیار کر رہی ہیں اور اگر عمران خان گرفتار ہوا تو اس کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہو گا۔ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ ڈالر کو 200 روپے تک لائیں گے لیکن اب ڈالر کی قیمت 255 روپے تک پہنچ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مائنس ون فارمولے پر سخت عوامی ردعمل آئے گا، صدر مملکت

شیخ رشید احمد نے عمران خان کو کراچی سے ٹرین مارچ شروع کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ کراچی سے ٹرین میں چلیں اور خیبر تک سفر کریں۔ یہ عوام آپ کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے آئندہ جمعرات تک عمران خان بالکل تندرست ہوجائیں گے۔


متعلقہ خبریں